14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:22
چیمپینز لیگ ٹی 20:دہلی ڈیئر ڈیولز کی 52 رنز سے کامیابی
اے آر وائی - چیمپینز لیگ ٹی ٹوینٹی میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے کولکتا نائٹ رائیڈرز کو باون رنز سے ہرادیاجبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹائیٹنز نے پرتھ اسکارچرز کو انتالیس رنز سے شکست دی۔
سینچورین میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں کولکتا نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو دہلی ڈیئر ڈیولز نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ پر ایک سو ساٹھ رنز بنائے۔ انمکت چاند چالیس اور راس ٹیلر چھتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کولکتا کی جانب سے سنیل نارائن نے تین اور بالاجی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کولکتا نائٹ رائیڈرزکی اننگز کا آغاز تباہ کن رہا اور اس کی چار وکٹیں صرف چوبیس رنز پر ہی گر گئی تھیں۔ منوج تیواڑی تینتیس اور رجت بھاٹیہ بائیس رنز نے کچھ مزاحمت کی ۔ لیکن ان کے بعد آنے والے بیٹسمین تیزی سے رنز نہ بناسکے ، اور کولکتا کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹ پر ایک سو آٹھ رنز بناکرباون رنز سے میچ ہار گئی۔
اس سے قبل کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹائیٹنز کو اوپنرز ہنری ڈیوڈزاورزیاک روڈلف نے ٹائٹنز کو ایک سو نو رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ جس نے مقررہ بیس اوورز میں ایک سو تریسٹھ رنز بنائے۔ روڈلف نے تراسی اور ڈیوڈز نے چوون رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں پرتھ اسکارچرز کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور کوئی بھی بیٹسمن جم کر نہ کھیل سکا۔ اسکارچرز کی ٹیم بیس اوورز میں سات وکٹ پر ایک سو چوبیس رنز ہی بناسکی۔ ٹائیٹنز کے کولنیئس ڈی ویلیئرز کو تین کھلاڑی آو¿ٹ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔