تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:21

عدالتوں میں فیصلےہونگےتوکھیلوں کا بیڑہ غرق ہوگا،عارف حسن

اے آر وائی - پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ کھیل کے فیصلے میدانوں کے بجائے عدالتوں میں ہونگے تو ملک میں کھیلوں کا بیڑہ غرق ہی ہوگا۔



عارف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالتی احکامات کے پیش نظر اجلاس میں ہونے والی کارروائی کو منظر عام پر نہیں لاسکتے۔ اس اجلاس کے انعقادپر عدالت کی جانب سے کوئی پابندی نہیں تھی۔ انھوں نے کہا کہ اجلاس میں ایک سو دو اراکین میں سےتریسٹھ نے شرکت کی جو کہ دو تہائی اکثریت سے بھی زیادہ ہے۔ ناراض اراکین کے لئے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔



دوسری جانب اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والے اراکین نے دعویٰ کیا کہ چونتیس میں سے بیس فیڈریشنز، سات میں سے چھ ڈیپارٹمنٹس اور دو صوبوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.