تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:1

افریکن کپ آف نیشنز کوالی فائنگ میچ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے منسوخ

جیو نیوز - ڈاکار…افریکن کپ آف نیشنز کا کوالی فائنگ میچ ہنگامہ آرائی کے وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ پولیس نے شایقین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی، سینیگال کے دارالحکومت ڈاکارمیں کھیلے گئے کوالی فائنگ راوٴنڈ میچ میں آئیوری کوسٹ کا مقابلہ سینیگال سیتھا۔ دوسرے لیگ میں ڈیڈیر ڈروگبا کے دو گولز کی بدولت آئیوری کوسٹ کو میزبان ٹیم پر دو صفر کی برتری حاصل تھی ، مجموعی طور پر میچ مہمان ٹیم کے حق میں تھا، لیکن اختتام سے صرف 14 منٹ قبل ، سینیگال کے مایوس سپورٹرز نے اسٹینڈز میں آگ لگا کر اپنے غصے کا اظہار کیا ، ہزاروں کی تعداد میں شایقین نے فیلڈ پر چیزیں پھینکنا شروع کردیں جس کے بعد میچ کو روک دیا گیا۔ پولیس نے شایقین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں کئی افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.