تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:17

چیمپئنزلیگ: لائنز نے دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کو زیر کرلیا

اے آر وائی - چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں لائنز نے دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کو آٹھ وکٹوں سے زیرکرلیا۔پاکستان کے سہیل تنویر نے دو وکٹیں لیں۔ آج ٹورنامنٹ میں ایک میچ آکلینڈ اورکولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائےگا۔



جوہانسبرگ میں لائنز کے کپتان الویرو پیٹرسن نے ٹاس جیت کر ممبئی انڈینز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ممبئی کی ٹیم نے چھ وکٹیں گنواکر ایک سو ستاون رنز اسکور کئے۔مچل جونسن تیس اور ڈوین اسمتھ چھبیس رنز بناکر نمایاں رہے۔سچن ٹنڈولکر سولہ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔



لائنز کی جانب سے سہیل تنویر نے اکتیس رنز دیکر دو وکٹیں لیں۔ لائنز نے ہدف ایک اوور پہلے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔نیل میکنزی اڑسٹھ اور ڈی کوک اکیاون رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.