15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:26
فارمولا ون ریس کورین گراں پری سبستین ویٹل نے جیت لی
اے آر وائی - جرمنی کے سبستین ویٹل نے فارمولا ون ریس کورین گراں پری جیت لی۔ سبستین ویٹل دوسوپندرہ پوائنٹس کے ساتھ مجموعی برتری بھی برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ سیزن کی چار ریسیں باقی ہیں۔
یونگم سائوتھ کوریا میں منعقدہ کورین گراں پری سبستین ویٹل نے ایک گھنٹہ چھتیس منٹ اٹھائیس اعشاریہ چھ پانچ سیکنڈ میں جیتی۔ یہ ویٹل کی مسلسل تیسری،سیزن میں چوتھی اور کیریئر کی پچیس ویں کامیابی ہے۔ آسٹریلیا کے مارک ویبر دوسرے اور اسپین کے فرنینڈو آلانسو تیسرے نمبر پر آئے۔
دفاعی چیمپئن سبستین ویٹل دوسو پندرہ پوائنٹس کے ساتھ مجموعی برتری برقرار رکھنے میں بھی کامیاب ہیں جبکہ ابھی سیزن کی چار ریسیں باقی ہیں۔ فرنینڈو آلانسو صرف چھ پوائنٹس کے فرق سے مجموعی برتری میں دوسرے نمبر پر ہیں۔فن لینڈ کے کیمی ریکوئنن ایک سو سڑسٹھ پوائنٹس لیکر تیسری پوزیشن پر ہیں۔