15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:20
ٹیم میں انتشارپھیلانا نہیں چاہتاتھا،عبدالرزاق کا پی سی بی کو
اے آر وائی - آل رائونڈرعبدالرزاق نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیاہے۔ رزاق نے نوٹس کا جواب قانونی مشیر کی مشاورت کے بعد دیا ہے۔ عبدالرزاق سری لنکا میں ورلڈٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے بعدوطن واپسی پراس وقت تنازعہ میں گھر گئے تھے۔ جب انہوں نے سیمی فائنل سے ڈراپ کرنے کا ذمہ دار کپتان محمدحفیظ کو قرار دیا۔
پی سی بی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عبدالرزاق کو شوکاز نوٹس دیکر سات دن میں جواب دینے کو کہا تھا۔ قانونی مشیر سے مشاورت کے بعد اپنے جواب میں عبدالرزاق نے موقف اختیار کیاکہ انکے کپتان محمد حفیظ اور دیگر کھلاڑیوں سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔سیمی فائنل میں ٹیم کی ہار کا افسوس تھا ،اس لئے جذبات میں آکر بیان دیدیا ،مقصد ٹیم میں انتشار پھیلانا نہیں تھا۔اپنے بیان پر معذرت خواہ ہیں آئندہ زیادہ محتاط رہیں گے۔