تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:37

امپائر کرپشن اسکینڈل: بنگلہ دیش نے تین رکنی کمیشن بنا دیا

اے آر وائی - بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیلی ویژن کے خفیہ آپریشن میں ملوث امپائر نادر شاہ کے خلاف تحقیقات کے لئے ایک تین رکنی کمیشن قائم کر دیا ہے۔



بھارتی چینل انڈیا ٹی وی نیوزنے ایک خفیہ آپریشن میں چھ امپائرز کو کرپشن میں ملوث قرار دیا تھا۔ ان میں پاکستان سے دو، سری لنکا سے تین اور بنگلہ دیش کا ایک امپائر شامل تھا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان تمام امپائرز کو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کر دیا تھا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے تین رکنی کمیٹی کے ذریعہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کمیٹی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ امپائر نادر شاہ نے کمیشن سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.