تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:38

میسی کا ایک اور گول: ارجنٹائن نے چلی کو کیا زیر

اے آر وائی - لیونل میسی نے ایک اور شاندار کارکردگی کے ذریعے ارجنٹائن کو چلی کے خلاف عالمی کپ کے کوالیفائنگ میچ میں دو ایک کے اسکور سے کامیابی دلوادی۔ سینتیاگو میں کھیلے گئے عالمی کپ جنوبے امریکی زون کے کوالیفائنگ میچ میں میسی نے اٹھائیسویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔۔۔۔



ارجنٹائن کی برتری اس وقت ڈبل ہو گئی جب 35ویں منٹ میں گنزالویز ہیگوئین نے دوسرا گول اسکو ر کیا۔۔ چلی نے کھیل کے آخری لمحات میں ایک گول اسکور کیا۔ جنوبی امریکی زون میں ارجنٹائن تین پوائنٹس کے فرق سے پہلے نمبر پر ہے۔۔۔دوہزار چودہ کا فٹبال ورلڈ کپ برازہل میں کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.