تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:30

چیمپنز لیگ کرکٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

جیو نیوز - ڈربن…چیمپنز لیگ کرکٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، سابق پاکستانی آل راوٴنڈر اظہر محمود آکلینڈ کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ڈربن میں آج گروپ اے کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے آکلینڈ ایسز اور ٹائٹنز کے درمیان ہوگا، سابق پاکستانی آل راوٴنڈر اظہر محمود آکلینڈ کی نمائندگی کریں گے، ہمشائر اور کولکتا کے خلاف ان کی آل راوٴنڈ کارکردگی نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ دوسرا میچ رات ساڑھے آٹھ بجے کولکتا نائیٹ رائیڈرز اور پرتھ اسکورچرز کے درمیان ہوگا، آکلینڈ اور ٹائٹنز کے ایک ایک کامیابی کے بعد چار چار پوائنٹس ہیں جبکہ کولکتا اور پرتھ نے ابھی تک کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.