تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:47

ٹنڈولکر کو آسٹریلین ایوارڈ دینے پر منفی ردعمل

اے آر وائی - آسٹریلیا کی وزیر اعظم جولیا گیلارڈ کی جانب سے بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو سول ایوارڈ دئیے جانے کے اعلان پر آسٹریلیا کے میڈیا نے منفی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلیا کی وزیر اعظم نے ٹنڈولکر کو کرکٹ کی خدمات پر آرڈر آف آسٹریلیا دینے کا اعلان کیا تھا لیکن آسٹریلوی میڈیا نے اسے سافٹ ڈپلومیسی قرار دیا ہے اور اعلان پر سخت تنقید کی ہے۔



آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ٹنڈولکر بھارت میں ممتاز حیثیت ضرور رکھتے ہیں لیکن انہوں نے بھارتی آسٹریلیا روابط میں منفی کردار ادا کیا ہے لہذا انہیں ایوارڈ دینے کا فیصلہ درست نہیں۔ آسٹریلوی میڈیا نے دو ہزار آٹھ کے سڈنی ٹیسٹ میں ٹنڈولکر کے منفی کردار کا حوالہ دئیے ہوئے کہا کہ بھارتی بیٹسمین نے ہربھجن سنگھ کو بچانے کے لئے غلط بیانی کی اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.