17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:56
کورین فنکار نے گیگنم ڈانس سے دل جیت لیے
اے آر وائی - آسٹریلیا کے ٹی وی چینل۔۔سیون نیٹ ورکس۔۔کے مارننگ شو میں۔۔گیگنم ڈانس اور گانوں نے کانسرٹ کا سماع باندھ دیا۔ سڈنی میں واقع ٹی وی چینل۔۔سیون نیٹ روکس۔۔کے پروگرام میں ساؤتھ کوریا کے ابھرتے ہوئے پاپ گلوکار۔۔پارک جئی سانگ۔۔۔آ ئے تو تھے مہمان کی حیثیت سے لیکن ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ایسا گیگنم ڈانس کیا کے لوگ جھوم اٹھے۔۔
شو میں شریک لوگ تو لوگ اینکرز بھی پارک کے ہمراہ ہارس اسٹائل گیگنم ڈا نس جھوم جھوم کے کیا۔۔ دنیا بھر میں مقبول ہوتا پارک کا منفرد ۔۔۔ ڈریسی کلاسی ڈانس چیزی۔۔اسٹائل اور پھر گیگنم ڈانس کے اچھلتے کودتے اسٹیپس پارک کو بنا رہے ہیں کچھ مختلف۔۔پارک جو پہلے والدین کے کہنے پر بزنس کی تعلیم حا صل کر رہے تھے لیکن گلوکاری کے شوق نے انھیں بنا ڈالا زبردست پاپ گلوکار اور گیگنم ڈانسر۔۔۔