تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:38

چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

اے آر وائی - چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ آکلینڈ ایسیزاور ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں پرتھ اسکارچرزاورکولکتہ نائٹ رائیڈرز مد مقابل ہونگی۔



ڈربن میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ آکلینڈایسیز اور ٹائٹنز کی ٹیمیں ٹکرائے گی۔ آکلینڈ کی ٹیم نے پہلے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ فتح میں اظہر محمود کااہم کردار ادا تھا ۔



پاکستان کے سابق آل راؤنڈ اظہر محمود اب تک ٹورنامنٹ میں نو وکٹیں اور ایک سو تیس رنز بناکر ٹاپ پر ہیں۔ دوسرے میچ میں پرتھ اسکارچرزاورکولکتہ نائٹ رائیڈرز مد مقابل ہونگی۔ دونو ں ٹیمیں اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہیں ۔ آئی پی ایل چیمپیئن کولکتہ نائٹ رائڈرز شکست کی صورت میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.