تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:20

ورلڈ الیون کا نام کاپی رائٹ ہے، آئی سی سی

اے آر وائی - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ورلڈ الیون کا نام استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ پی سی بی کو جاری کردہ ہدایت نامہ میں آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کا نام صرف آئی سی سی استعمال کر سکتی ہے، کسی کرکٹ بورڈ یا منتظم کو یہ نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔



ذرائع کے مطابق پی سی بی نے صوبائی وزیر کھیل محمد علی مشاہ کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز بیس اور اکیس اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے ہیں جس کی میزبانی محمد علی شاہ کررہے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.