18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:19
چیمپینزلیگ ٹی20:کولکتا اور پرتھ اسکارچرز کا میچ بارش کی نذر
اے آر وائی - چیمپینز لیگ ٹی ٹوینٹی میں ٹائٹنز نے آکلینڈ کو با آسانی انسٹھ رنز سے شکست دے دی جبکہ کولکتا نائٹ رائیڈرز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا جس کے باعث کولکتا کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔
ڈربن میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پرتھ اسکارچرز نے چودہ اوورز میں دو وکٹ پر اکیانوے رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے میچ کو بغیر نتیجے کے ختم کرنا پڑا۔
اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں ٹائٹنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹ پر ایک سو باہتر رنز بنائے۔ زیاک روڈالف تریسٹھ اور فرحان بہار دین اڑتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔
جواب میں آکلینڈ کی پوری ٹیم کو انیسویں اوور میں ایک سو تیرہ پر آوٴٹ ہوگئی۔ آندرے ایڈمز تیس رنز بناسکے۔ الفانسو تھامس اور ایتھی مبھالاتی نے تین تین وکٹیں لیں۔