تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:19

آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی نہیں ، بھارت

اے آر وائی - بھارتی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں پر کوئی پابندی نہیں ہوتی ہے جبکہ یہ فیصلہ فرنچائز کرتی ہیں کہ آئی پی ایل میں کون کون سے کھلاڑی شامل ہونگے۔



کے سی سی آئی کے دورے کے موقع پر تاجر رہنماوٴں سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال کا کہنا تھا کہ دسمبر میں پاکستانی ٹیم کے دورے کے باعث حالات مزید بہتر ہونگے جبکہ بھارتی ٹیم پاکستان کے دورے کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کرے گی۔



انہوں نے کہا کہ تجارتی پابندی کے باعث جنوبی ایشیائی ممالک میں تجارتی حجم کم ہے،تجارتی حجم کو بڑھانے کی ضرورت ہے،جنوبی ایشیا ممالک میں تجارت اتنی نہیں جتنی ہونی چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.