تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:50

انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع

اے آر وائی - سال دوہزار نو کے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ایک بار پھر ہونے جارہی ہے۔ دو نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ انٹرنیشنل ورلڈ الیون ٹیم میں سری لنکا،ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا اور افغانستان کے کھلاڑی شامل ہیں۔



نیشنل اسٹیڈیم کراچی نے آخری مرتبہ سری لنکن ٹیم کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے تھے۔ دوہزارنو کے بعد اس اسٹیڈیم میں ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دینگے۔ سال دوہزار نو میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں ہونے والے حملے نے غیر ملکی ٹیموں کی آمد کا دروازہ بند کردیا تھا۔ اب ورلڈ الیون کی صورت میں غیر ملکی کرکٹرز پاکستان کا رخ کررہے ہیں اور مدمقابل ہونگے پاکستان کی آل اسٹارز کرکٹ ٹیم سے۔



ورلڈ الیون اور پاکستان آل اسٹارز کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بیس اور اکیس اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائیگی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.