18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:12
بین الاقوامی کرکٹرزٹیم کا نام انٹرنیشنل ورلڈ الیون کردیا گیا
اے آر وائی - بین الاقوامی کرکٹرز پر مشتمل ٹیم ورلڈ الیون کا نام آئی سی سی کے اعتراض کے بعد تبدیل کردیا گیا ہے۔ اب انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے نام سے ٹیم نمائشی میچ کھیلے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایونٹ آرگنائزرز کیجانب سے ورلڈ الیون کا نام استعمال کرنے پر اعتراض کیا تھا اور اس حوالے سے پی سی بی کو بھی ہدایات جاری کردی گئیں تھی۔ نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچ کے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ نے مشاورت کے بعد ورلڈ الیون کا نام تبدیل کردیا ہے لیکن کھلاڑی ورلڈ الیون کے نام سے چھپی کٹس زیب تن کرینگے۔
پاکستان الیون اور انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز بیس اور اکیس اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائینگے۔ انٹرنیشنل ورلڈ الیون کی ٹیم جمعہ کو مقامی جمخانہ میں پریکٹس کریگی۔