تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:8

کرکٹ:جنوبی افریقہ کےجیرالڈ مجولا پر الزامات ثابت

اے آر وائی - کرکٹ جنوبی افریقہ کے معطل چیف ایگزیکٹیو آفیسر جیرالڈ مجولا پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے ہیں۔ سزا کا فیصلہ جمعہ کو سماعت کے بعد کیا جائیگا۔



سال دوہزار نو جنوبی افریقا میں منعقدہ آئی پی ایل ایڈیشن کے دوران جیرالڈ مجولہ پر رشوت اور اضافی بونس کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ معاملے کی تحقیقات کے سبب انہیں معطل کر دیا گیا۔ جوہانسبرگ میں غیرجانبدارانہ پینل نے تحقیقات کے دوران معطل سی ای او پر لگے نو کے نو الزامات ثابت کردیئے۔ پینل کے مطابق جیرالڈ مجولہ نے دو لاکھ یو ایس ڈالرز کے قریب اضافی بونس حاصل کیا ہے۔



جمعہ کو ہونے والی سماعت میں پوچھ گچھ کے بعد سزا کا فیصلہ کیا جائیگا۔ پینل کے سربراہ کیرل ٹپ کے مطابق جیرالڈ مجولا کو عہدے سے برطرف کرنے کی سزا کا زیادہ امکان ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.