تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:8

انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے,احسان مانی

اے آر وائی - آئی سی سی کے سابق سربراہ احسان مانی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی پاکستان آمد ایک خوش آئند بات ہے۔ صوبائی حکومت کے بجائے پی سی بی کو یہ ایونٹ سنجیدگی سے لینا چاہیے تھا۔ ایونٹ کا کامیاب انعقاد پاکستان کا امیج بہتر بناسکتا ہے۔



دوسری جانب سندھ کے وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چار سال بعد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئے ہیں جس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آروائی نیوز سندھ کے بیورو چیف ایس ایم شکیل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔







متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.