تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:17

چیمپینزلیگ ٹی20:ممبئی انڈینزاور یارکشائرکامیچ بارش کی نذر

اے آر وائی - چیمپینز لیگ ٹی ٹوینٹی میں ممبئی انڈینز اور یارکشائر کا میچ بارش کی وجہ سے نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا جبکہ سڈنی سکسرز نے لائنز کو باآسانی پانچ وکٹ سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔



کیپ ٹاوٴن میں ممبئی انڈینز نے پہلے کھیلتے ہوئے سترہ اعشاریہ پانچ اوورز میں چھ وکٹ پر ایک سو چھپن رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے مزید کھیل نہ ہوسکا اور میچ ختم کرکے دونوں ٹیموں کو دو دو پوائنٹس دیئے گئے۔



اس سے پہلے میچ میں لائنز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں نو وکٹ پر ایک سو سینتیس رنز ہی بناسکی۔ غلام بوڈی نے اکسٹھ رنز بنائے۔ مچل اسٹارک نے تین وکٹیں لیں۔ جواب میں شین واٹسن سینتالیس اور بریڈ ہیڈن کے بتیس رنز کی بدولت سکسرز نے مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے پانچ وکٹ پر حاصل کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.