19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:20
ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی پرعبدالرزاق کوایک لاکھ روپے جرمانہ
اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈرعبدالرزاق کو ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ رزاق نے پی سی بی چیئرمین ذکاء اشرف سے ملاقات میں اپنی غلطی تسلیم کرلی تھی۔
آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پی سی بی چیئرمین سے ملاقات میں اعتراف کیا کہ انھیں میڈیا سے بات نہیں کرنی چاہیے تھی اور ان سے ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ پی سی بی نے عبدالرزاق پر ایک لاکھ روپے جرمانے عائد کیا۔ جس پر آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی غلطی اور بورڈ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔
چیئرمین ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ رزاق نے معافی مانگی لی ہے جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے۔ ذکاء اشرف کا کہنا تھاکہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اچھا پرفارم کیا۔