تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:6

انٹرنیشنل ورلڈ الیون اورپاکستان اسٹارزالیون کا میچ کل ہوگا

اے آر وائی - انٹرنیشنل ورلڈ الیون اور پاکستان اسٹارز الیون کے درمیان دو نمائشی میچوں کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ اتوار کو ہوگا۔ پاکستان اسٹارز الیون کی قیادت مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کررہے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کو ٹیم مینیجر مقرر کیا گیا ہے۔ ان میچوں کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔



آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ان میچوں کو کرانے کے لیے انھیں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مکمل تعاون حاصل ہے جبکہ پی سی بی کی ہدایت پر سعید اجمل، محمد حفیظ اور کامران اکمل کو انجری سے محفوظ رکھنے کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.