19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:24
کوپا ڈیل رے فٹبال: لاس پاماس، اسپورٹنگ گجن اور کورڈوبا کامیاب
جیو نیوز - میڈرڈ … کوپا ڈیل رے کے تیسرے راوٴنڈ کے سیکنڈ لیگ میچز کا فیصلہ ہوگیا، اسپینش فٹ بال لیگ کے میچ میں لاس پاماس نے ریسنگ سین ٹینڈر کو دو کے مقابلے میں 4گول سے شکست دی، اسپورٹنگ گجن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میرانڈیز کو 2 ایک سے ہرایا، سیبا ڈیل اور کورڈوبا کے درمیان میچ کا فیصلہ اون گول پر ہوا، سیباڈیل کے پیبلو روئیز نے ایکسٹرا ٹائم میں اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کرکے کورڈوبا کو اگلے مرحلے میں پہنچا دیا۔