تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:59

نمائشی ٹی20 میچ، برائن لارا نے16 لاکھ ڈالر کی پیشکش ٹھکرا دی

اے آر وائی - ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بیٹسمین برائن لارا کا کہنا ہے کہ انھیں بھی انٹرنیشنل ورلڈ الیون کا حصہ بننے کیلئے بھاری رقم کی آفر کی گئی تھی جو انھوں نے مسترد کردی۔



ویسٹ انڈین اخبار کے مطابق برائن لارا نے کہا ہے کہ ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی نے انھیں کھیلنے کیلئے پندرہ لاکھ ڈالر کی پیشکش کی تھی۔ آفر اس وجہ سے ٹھکرائی کہ پی سی بی اور کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نمائشی ٹی ٹوئنٹی میچز کو سپورٹ نہیں کررہی ہے۔



لیجنڈری بیٹسمین کے مطابق جب تک سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی یقین دہانی اور آئی سی سی کو رضامند نہیں کرلیا جائے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، آنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.