تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:18

پاکستان اسٹارز اور انٹرنیشنل ورلڈ الیون کا ٹکراؤ

جیو نیوز - کراچی…پاکستان اسٹارز الیون اور انٹرنیشنل ورلڈ الیون آج نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی میں آمنے سامنے ہوگی۔تقریباًساڑھے تین سال بعد شائقین کرکٹ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو کراچی میں ایکشن میں دیکھیں گے،جیوسوپر میچ براہ راست نشر کرے گا۔پاکستان کا دورہ کرنیوالی انٹرنیشنل ورلڈ الیون کی قیادت کررہے ہیں۔ورلڈ الیون کے خلاف دو نمائشی میچز کھیلنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑیوں کیلئے یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ ہوم گراونڈ پر غیر ملکی کرکٹرز کا سامنا کریں ۔نمائشی میچ کے لئے پاکستان اسٹارز الیون میں شاہد آفریدی شائقین کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔دوسرے نمبر پر شعیب ملک ہیں۔ پاکستان اسٹار الیون میں شامل تیسرے سابق کپتان یونس خان ہیں۔ یونس خان بھی کراچی کے شائقین کیلئے فیورٹ ہیں ۔حال ہی میں ورلڈ ٹی 20میں نمایاں پرفارمنس دینے والے ناصر جمشید بھی اس میچ کیلئے پاکستان اسٹارز الیون میں شامل ہیں۔عمر اکمل کیلئے یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ ہوم گراؤنڈ پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا سامنا کریں گے ۔ان کے علاوہ عمران نذیر، اسد شفیق ،فواد عالم، خالد لطیف ،محمد سمیع تنویر احمد ، اور وہاب ریاض بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.