تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:18

ورلڈ الیون کیخلاف شاہد آفریدی شائقین کی توجہ کا مرکز ہوں گے

جیو نیوز - کراچی…ورلڈ الیون کے خلاف دو نمائشی میچز کھیلنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑیوں کیلئے یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ ہوم گراونڈ پر غیر ملکی کرکٹرز کا سامنا کریں ۔نمائشی میچ کے لئے پاکستان اسٹارز الیون میں شائقین کا مرکز کون سے کھلاڑی ہوں گے۔ورلڈ الیون کے خلاف دو نمائشی میچز کھیلنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی گراونڈ میں شائقین کیلئے سب سے زیادہ کشش کا سبب ہوں گے۔ عالمی ریکارڈ یافتہ شاہد آفریدی اس میچ میں بلاشبہ’ پلیئر ٹو واچ‘ کا درجہ رکھتے ہیں۔دوسرے نمبر پر شعیب ملک ہیں۔ شائقین کی امید ہوگی کہ وہ ان نمائشی میچز میں بھی ان کو انٹرٹین کریں۔پاکستان اسٹار الیون میں شامل تیسرے سابق کپتان یونس خان ہیں۔ یونس خان بھی کراچی کے شائقین کیلئے فیورٹ ہیں ۔حال ہی میں ورلڈ ٹی 20میں نمایاں پرفارمنس دینے والے ناصر جمشید بھی اس میچ کیلئے پاکستان اسٹارز الیون میں شامل ہیں۔عمر اکمل کیلئے یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ ہوم گراؤنڈ پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا سامنا کریں گے ۔ان کے علاوہ عمران نذیر، اسد شفیق ،فواد عالم، خالد لطیف ،محمد سمیع تنویر احمد ، اور وہاب ریاض بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.