تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:42

میچ سے کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی، محمد علی شاہ

اے آر وائی - صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ کہتے ہیں کہ انٹنیشنل ورلڈ الیون کی آمد سے آئی سی سی اور اور پوری دنیا کو پیغام جائے گا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور یہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔



محمد علی شاہ نے انٹرنیشنل ورلڈ الیون کی آمد کو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ورلڈ الیون اور پاکستانی کرکٹرز کے درمیان میچ سے آئی سی سی سمیت پوری دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور یہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔



محمد علی شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان میں پاکستان پریمیئر لیگ کرانے کے بھی خواہاں ہیں تاکہ کرکٹ سے وابستہ تمام ممالک کے کھلاڑی پاکستان آئیں۔ محمد علی شاہ کا کہا تھا کہ پاکستانی عوام کرکٹ اسٹیڈیمز کو آباد دیکھنا چاہتے ہیں۔ محمد علی شاہ نے کہا کہ انھیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.