20 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:28
پاکستان اسٹارزالیون نےانٹرنیشنل ورلڈ الیون کو84 رنز سے ہردیا
اے آر وائی - کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان اسٹارز الیون نے انٹرنیشنل ورلڈ الیون کو 84 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان اسٹارز الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انٹرنیشنل ورلڈ الیون کو میچ جیتنے کے لیے 223 کا ہدف دیا تھا۔ تاہم انٹرنیشنل ورلڈ الیون آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بناسکی۔ میچ کے موقع پر تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔