تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:29

گورنر سندھ کی ڈاکٹرمحمدعلی شاہ اورشائقین کرکٹ کو مبارکباد

اے آر وائی - کراچی میں نمائشی کرکٹ میچ کے کامیاب انعقاد پر گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ڈاکٹر محمدعلی شاہ اور شائقین کرکٹ کومبارکباد پیش کی ہے۔وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کا کہناہے کہ میچ سے ثابت ہو گیا کہ کراچی محفوظ شہرہے اب دیگرٹیموں کوبھی یہاں آکر کھیلنا چاہئے۔جبکہ ڈاکٹر محمدعلی شاہ کے مطابق میچ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی جانب مثبت قدم ہے۔



گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادنے انٹرنیشنل ورلڈ الیون اور پاکستان آل اسٹارزکا میچ کرانے پر صوبائی وزیرکھیل ڈاکٹر محمدشاہ اور شائقین کو مبارکباد دیتے ہوئےکہاکہ ان میچوں سے نیشنل اسٹیڈیم کی رونقیں لوٹ آئیں اب دیگر غیر ملکی ٹیمیں اور کھلاڑی بھی پاکستان آکر کھیلنے پرتیار ہونگے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کاکہناہے کہ انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے میچ سے ثابت ہوگیاکہ کراچی کرکٹ کیلئے محفوظ شہر ہے،دوسری ٹیموں کوبھی یہاں آکر کھیلناچاہئے۔



ڈاکٹر محمدعلی شاہ نے میچ کوپاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی جانب مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہاکہ میچ سے آئی سی سی سمیت پوری دنیا کویہ پیغام جائیگاکہ پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور یہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔وہ پاکستان پریمیئر لیگ بھی کرانا چاہتے ہیں تاکہ مزید غیر ملکی کرکٹر پاکستان کھیلنے آئیں۔ محمدعلی شاہ نے کہاکہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.