21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:6
طوفان ہری روڈکلب افغان پریمیئرلیگ فٹبال کا پہلا چیمپئن
اے آر وائی - طوفان ہری روڈ کلب افغان پریمیئر لیگ فٹبال کی پہلی چیمپئن بن گیا۔فاتح ٹیم نے فائنل میں سیمرغ البرز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا۔ تین عشروں سے جاری خانہ جنگی کے بعد افغانستان میں کھیلوں کے ذریعے امن کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔
افغان عوام کو کھیل کی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے پہلی فٹبال پریمیئر لیگ منعقد کی گئی ۔ایک ماہ جاری رہنے والی لیگ میں شامل آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیاگیا۔ لیگ کے تمام میچز افغان ٹی وی پر بھی دکھائے گئے ۔ شائقین نے میچز میں بیحد دلچسپی لی اور ہر میچ کو دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین آئے۔
فائنل میں طوفان ہری روڈ کلب، سیمرغ البرز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہراکر افغان پریمیئر لیگ کا پہلا چیمپئن بن گیا۔