21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:37
کریملن کپ ٹینس:فائنل میں سمانتھااور وزنیاکی کا ٹکرائو
اے آر وائی - کریملن کپ ویمنز ٹینس کے فائنل میں دو سابق عالمی نمبرایک پلیئرز سمانتھا اسٹوسر اور کیرولین وزنیاکی کا ٹکرائو ہوگا۔ ویانا مینز اوپن کا فائنل یوان ڈیل پوٹرو اور گریگا زملیاکے درمیان کھیلا جائیگا۔
ماسکو میں جاری کریملن کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے سربیا کی اینا ایوانووچ کودوچھ، چھ تین اور چھ دو سے ہرادیا۔ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے سویڈش سوفیہ اینڈرسن کو چھ تین ،سات چھ اور چھ چار زیرکیا۔آسٹریا میں کھیلے جارہے ویانا اوپن کے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے یوان ڈیل پوٹرو نے لکسمبرگ کے جائلز مولر کے خلاف اسٹریٹ سیٹ میں سات چھ اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔
سلوانیا کے غیر معروف گریگازمیلیانے سربیا کے یانکو تپ سراوچ کو تین چھ،سات چھ اور چھ دو سے اپ سیٹ شکست دیدی۔