تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:34

ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں گورنر ہائوس میں تقریب

اے آر وائی - پاکستان کا دورہ کرنے والی انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں گورنر ہائوس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کپتان سنتھ جے سوریا نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر تسلیم کرتے ہوئے کرکٹ کی بحالی کے لیے ہر تعاون جاری رکھنے کا کیا اعادہ ۔ گورنر سندھ نے کھلاڑیوں کو سندھ کی ثقافت اجرک اور سندھی ٹوپی کا دیا تحفہ ۔



دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے کیا دورہ اور کیا ثابت کہ پاکستان میں کوئی سیکیورٹی رسک نہیں ۔ کھلاڑیوں کی کاوشوں کو سراہنے کے لیے گورنر سندھ کی جانب سے رکھی گئی تقریب کھلاڑی جس میں نظر آئے ۔ مسرور اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے پر امید بھی ۔



گورنر سندھ نے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد شروع ہوگی ۔ سنتھ جے سوریا اور کوچ الیون کالی چرن کہتے ہیں کہ غیر ملکی دوروں کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان انکا گھر ہے، جب ضرورت پڑی وہ حاضر ہونگے۔



صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میچز کے بعد غیر ملکی ٹیموں کے لیے روڈ کلئیر ہو گیا ہے۔ گورنر سندھ کی جانب سے کھلاڑیوں کو سندھی ثقافت اجرک اور ٹوپی بھی پہنائی گئی ۔جسے پہن کر کھلاڑی نظر آئے خوش ۔ اور کھنچوائیں تصاویر بھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.