21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:30
دوسرا ٹی20:پاکستان اسٹار الیون کو جیت کے لئے 143رنز کا ہدف
اے آر وائی - پاکستان اسٹار الیون اور انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان اسٹار الیون کو جیت کیلئے ایک سو تینتالیس رنز کا ہدف دیا ہے ۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جار ی دوسر ے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان اسٹار الیون نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
شاہد آفریدی کی غیر موجودگی میں سابق کپتان شعیب ملک نے کپتانی کے فرائض انجام دئیے۔ پاکستان اسٹار الیون کی جانب سے فرازاحمد نے تین اور تابش خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انٹرنیشنل ورلڈ الیون نے مقررہ بیس اوورز میں ایک سو بیالیس رنز بنائے۔ نینٹی ہیوڈ بیالیس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔