تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:44

انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں گورنر سندھ کا عصرانہ

جیو نیوز - کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا، اس پر انکا جتنا شکریہ ادا کیا جائے، کم ہے۔ کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے انٹرنیشنل ورلڈ الیون اور پاکستان اسٹارز الیون کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عصرانہ دیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام کھلاڑیوں کے مشکور ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ۔انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے کپتان سنتھ جے سوریا کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے پاکستان آنے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے جلد کھلیں گے ، جے سوریا نے بہترین سیکورٹی اور مہمان نوازی پر گورنر سندھ اور وزیر کھیل محمد علی شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔جنوبی افریقی کرکٹر آندرے نیل اورمنیجر جیف ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انہیں جتنی محبت ملی اسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ سندھ کے وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کہا کہ جس طرح انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل کرکٹ ٹیم کو بلایا ، دو ماہ بعد ہاکی کے انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو بھی پاکستان بلائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.