تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:9

وومن کرکٹ ٹیم ٹی20 کپ میں شرکت کےلیے چین روانہ

اے آر وائی - قومی وومن کرکٹ ٹیم ایشن ٹی20 کپ میں شرکت کےلیے چین روانہ ہوگئی ہے ۔



چین میں ہونے والی 8ملکی ایشن ٹی 20چمپئن شپ میں شرکت کےلیے قومی وومن کرکٹ لاہورسے روانہ ہوئی ،ٹی 20چمپئن شپ 24سے 31اکتوبر تک چین کے شہر گوانگ زو میں ہوگی۔ پاکستان کو بھارت ،ہانگ کانگ، تھائی لینڈ کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیاہے، قومی وومن کرکٹ ٹیم بھارت کے ساتھ میچ 28اکتوبر کو کھیلے گی، جبکہ چمپئن شپ کا فائنل مقابلہ 31اکتوبر ہو گا۔



روانگی سے قبل علامہ اقبال انٹرنیشل ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے قومی وومن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نےکہا کہ ٹورنامنٹ کےلیے بھرپور تیاری کی گئی ہے اور ایشیا کپ لے کر ہی آیئے گے۔



وومن کرکٹ ٹیم کے کوچ محتشم رشید کا کہنا تھا کھلاڑیوں کے ٹرینگ میں پیٹنگ کی بہتری کے لیے خاص توجہ دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.