تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:7

یان مارٹن ڈیل پوٹرو نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جیو نیوز - ویانا…ارجنٹائن کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا،جبکہ کیرولائن ووزنیاکی نے کریملن کپ اپنے نام کرلیا۔آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں کھیلے گئے فائنل میں ڈیل پوٹرو کا مقابلہ تھا سلووینیا کے گریگا زیملجا سے، پہلے سیٹ میں ڈیل پوٹرو نے ٹائی بریک پر کامیابی حاصل کی لیکن دوسرا سیٹ باآسانی جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اُن کی جیت کا اسکور سات پانچ اور چھ تین رہا، یہ اس سال ڈیل پوٹرو کا تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔دوسری جانب ماسکو میں کھیلے گئے فائنل میں ڈنمارک کی کیرولائن ووزنیاکی اور آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوزر مدمقابل تھیں، ووزنیاکی نے سخت مقابلے کے بعد تین سیٹس میں کامیابی حاصل کرکے فائنل میں کامیابی حاصل کی، ان کی جیت کا اسکور چھ دو، چار چھ اور سات پانچ رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.