22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:3
موٹوجی پی ملائیشین گراں پری دانی پیڈ روسا نے جیت لی
اے آر وائی - موٹو جی پی ریس ملائیشین گراں پری اسپین کے دانی پیڈروسا نے جیت لیا۔چھ ریسوں میں پانچویں فتح کی بدولت پیڈروسااور سیزن لیڈر جورجی لورنز کے درمیان صرف تئیس پوائنٹس کا فرق رہ گیاہے۔
بارش کے دوران اور گیلے روڈ پر دانی پیڈروسا نے بہترین رائیڈنگ کا مظاہرہ کیا ار ملائیشین گراں پری کے مقررہ چکر انتیس منٹ انتیس اعشاریہ صفرچار نو سیکنڈ کے مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسپین ہی کے جورجی لورنزو نے تین سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر آئے۔
آسٹریلیا کے کیسی اسٹونر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جورجی لورنزو تین سو تیس پوائنٹس کے ساتھ مجموعی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ پیڈروسا تئیس پوائنٹس کے فرق سے نمبر دو ہیں۔سیزن کی دو ریسیں اورممکنہ پچاس پوائنٹس دستیاب ہونے کے باعث پیڈ روسا نے چیمپئن بننے کے امکانات برقرار رکھے ہیں۔