تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:25

لاہور،مقامی عدالت کا ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد پر فرد جرم عائد

اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے چیک بونس کیس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد پر فرد جرم عائد کر دی۔



کیس کے تفتیشی آفیسر کی جانب سے چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ کرکٹر اعجاز احمد نے شوکت علی نامی شہری سے کاروبار کے لئے ایک کروڑ روپے وصول کئے اور اس رقم کو واپس کرنے کی بجائے چیک دیا جو بینک سے واپس ہو گیا لہذا اعجاز احمد پر فرد جرم عائدکی جائے۔



جوڈیشل مجسٹریٹ محمد امتیاز نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد پر فرد جرم عائد کر دی۔عدالت نے کیس کی سماعت دس نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے شہادتیں طلب کر لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.