تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 13:22

چیمپینرلیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

جیو نیوز - ڈربن…چیمپینز لیگ کرکٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، آئی پی ایل کی دو ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گیڈربن میں آج پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے سابق چیمپینز چنئی سپر کنگز اور یارکشائر کے درمیان ہوگا، چنئی کی قیادت بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کررہے ہیں جبکہ آسٹریلیا کی مائیک ہسسی وطن واپس جانے کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ رات ساڑھے آٹھ بجے دوسرے میچ میں سڈنی سکسرز اور ممبئی انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ آسٹریلوی آل راوٴنڈر شین واٹسن سڈنی جبکہ بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر ممبئی کی نمائندگی کریں گے۔ سڈنی کی ٹیم 3 میچز جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے جبکہ چنئی کو سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے آج کا میچ جیتنا لازمی ہوگا، ممبئی اور یارکشائر کی ٹیموں نیایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں جیتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.