تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:27

ذکاء اشرف اور جاوید میانداد آج ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے

اے آر وائی - پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین ذکاء اشرف ڈاریکٹر جنرل پی سی بی جاوید میانداد اور پی سی بی کی گورننگ باڈی کے ممبران آج ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران چیئر مین کرکٹ بورڈ زکاء اشرف پی سی بی اکیڈمی میں گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کریں گے،جس کے بعدکرکٹ اکیڈمی کامعائنہ کیا جائے گا، اور اکیڈمی کو جدید اسٹیڈیم کی شکل میں تبدیل کئے جانے کے بارے میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔



ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی کی ایبٹ آباد آمد کا بنیادی مقصد بھی اس شہر کے موسم اور امن و امان کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل کرکٹ کا فروغ ہے، جس کیلئے ایبٹ آباد انتہائی سازگار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.