23 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:11
دسمبر میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات
اے آر وائی - بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے رواں سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کے امکانات بڑھ گئے، اس سلسلے میں حتمی فیصلہ جمعرات کو بنگلہ دیشی بورڈ اپنے اجلاس میں کرے گا۔ انٹرنیشنل ورلڈ الیون کے نمائشی میچوں کا کامیاب انعقاد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے مثبت ثابت ہوا ہے۔ جس کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے نو منتخب صدر نظم الحسن نے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ دورے کے لیے انھیں حکومت کی سرپرستی حاصل ہوگی۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہء پاکستان میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے جائیں گے۔