تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:39

ٹی20:دہلی ڈیئرڈیولز اورٹائٹنزسیمی فائنل میں

اے آر وائی - چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی لیگ سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ گروپ اے سے دہلی ڈیئر ڈیولز اور ٹائٹنز نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔



دہلی اور ٹائٹنز کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ پرتھ اسکروچرز نے آکلینڈ ایسز کو سولہ رنز سے شکست دی۔

سنچورین میں دہلی ڈیئر ڈیولز اور ٹائٹنز کا میچ بارش کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو دو دو پوائنٹس دیئے گئے، یوں گروپ اے سے دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔



اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پرتھ اسکروچرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹ پر ایک سو چالیس رنز بنائے۔ آکلینڈ کی جانب سے مائیکل بیٹس نے چار وکٹیں لیں۔ جواب میں آکلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ پر ایک سو چوبیس رنز ہی بناسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.