تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 2:34

کے آر ایل کی پریمیئر لیگ فٹ بال میں شاندار کارکردگی،نیوی کو پچھاڑ دیا

جیو نیوز - کراچی…شکیل یامین کانگا… کے آر ایل کی پریمیئر لیگ فٹ بال میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ کلیم اللہ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت منگل کو ریلوے اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کے آر ایل نے پاکستان نیوی کو 2-1 سے زیر کیا۔ دیگر میچوں میں وہیب ایف سی لاہور نے بلوچ ایف سی کو 1-0 سے اور پی اے ایف نے نیشنل بینک کو 3-1 سے شکست دیدی۔ کے آر ایل نے ریلوے فٹ بال اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میں پاکستان نیوی کو ابتداء ہی سے دباؤ میں رکھا۔ کے آر ایل کی جانب سے کئے گئے دونوں گول انٹرنیشنل اسٹرائیکر کلیم اللہ نے اسکور کئے۔ کلیم اللہ نے 44 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر کے آر ایل کو برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں کلیم اللہ نے 81 ویں منٹ میں جبکہ نیوی کی جانب سے ڈیفنڈر جبار نے 84 ویں منٹ میں گول کیا۔ووہیب ایف سی لاہور اور بلوچ ایف سی کے درمیان یو ایم ٹی فٹ بال گراؤنڈ، جوہر ٹاؤن لاہورمیں کھیلے جانے والے میچ میں ووہیب ایف سی نے ایک صفر سے فتح حاصل کی۔ میچ کا واحد گول اسٹرائیکر ارسل نے 29 ویں منٹ میں کیا۔ زرعی ترقیاتی بنک لمٹیڈ (زیڈ ٹی بی ایل) اور حبیب بنک لمٹیڈ (ایچ بی ایل) کے درمیان جناح فٹ بال اسٹیڈیم اسلام آبادمیں کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ پی اے ایف اور نیشنل بینک کے درمیان پی اے ایف کمپلکس گراؤنڈ پشاورمیں کھیلے گئے میچ میں پی اے ایف نے تین ایک سے فتح حاصل کی۔ پی اے ایف کی طرف سے مڈ فیلڈر محمد عارف نوازاور مڈ فیلڈر عرفان علی نے 29 ویں اور 80 ویں منٹ میں گول کیا۔ جبکہ این بی پی کے ڈیفنڈر رائے اکمل شہزاد نے اپنے ہی گول پوسٹ میں میچ کے53ویں منٹ میں گول کردیا جس کا فائدہ پی اے ایف کو ایک گول کی شکل میں ملا۔ این بی پی کی طرف سے واحد گول رائے اکمل شہزاد نے کیا۔دریں اثناء پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیراہتمام اسپورٹس گالا یکم نومبر سے اسلام آباد اسپورٹس کمپلکس میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند طلبا و طالبات بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کی ٹیبل ٹینس (گرلز) اور بیڈمنٹ (گرلز/ بوائز) میں شرکت کے خواہشمند جماعت نہم و دہم کے طلبا و طالبات ٹرائزل کیلئے 24 اکتوبر بروز بدھ بدر الحسن اسپورٹس کمپلکس ناظم آباد میں رپورٹ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.