24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 2:1
جامعہ کراچی انٹر ڈپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ :وی سی الیون کی کامیابی
جیو نیوز - کراچی… وی سی الیون نے جامعہ کراچی انٹر ڈپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جیم خانہ الیون کو شکست دیدی۔ جامعہ کراچی انٹر ڈپارٹمنٹل ٹورنامنٹ میں جامعہ کے مختلف شعبوں کے 400 سے زائد طلبا و طالبات نے سات مختلف ایونٹس میں حصہ لیا جس میں کرکٹ نمائشی میچ میں وی سی الیون نے جیم خانہ الیون کو 11رنز سے شکست دی۔ چیئرمین جیم خانہ کمیٹی سید انور علیزیدی نے خطابہ استقبالیہ میں کامیاب ٹورنامنٹ پر مبارک باد دی۔ آرگنائزنگ سیکرٹری مسز انجم عزیز نے انٹرڈپارٹمنٹل ٹورنامنٹ کے انعقاد پر وی سی کا شکریہ ادا کیا۔