تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 0:37

نیشنل بنک آئندہ بھی ٹینس ایونٹ کو اسپانسر کرے گا،اقبال قاسم

جیو نیوز - کراچی …شکیل یامین کانگا… ٹاپ پاکستانی اسٹار عقیل خان اور ردا خالد نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے این بی پی نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اقبال قاسم اور صبح نو کی چیئرپرسن شاہدہ کوثر فاروق تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اقبال قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ این بی پی آئندہ بھی اس ٹورنامنٹ کو اسپانسر کرے گا۔ بینک کے صدر قمر حسین کی خصوصی ہدایت پر ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔ سی ایس آر ڈویژن 64 کھیلوں کا انعقاد کررہا ہے جس میں 14 خواتین کے کھیل شامل ہیں۔ شاہدہ کوثر فاروق نے بینک کے صدر قمر حسین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے انعقاد کیلئے این بی پی اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ ہم اپنے ٹورنامنٹ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ فیڈریشن کو کھیلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیلوں کی ترقی کرنے والے اداروں کے کام کو سراہانا ہوگا اس طرح کھیلوں کی جتنی زیادہ سرگرمیاں ہوں گے اتنے ہی زیادہ باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ قبل ازیں مینز سنگلزکے فائنل میں عقیل خان نے ایم عابد مشتاق کو، لیڈیز سنگلز کے فائنل میں ردا خالد نے ماحین دادا کو، مینز ڈبلز کے فائنل میں عقیل خان اور یاسر خان نے ایم عابد اور خالد علی نذر کو، بوائز انڈر 18 میں طلحہ زبیر سرما والا نے ایم رضا سوانی کو، انڈر 14 میں داور رحمان نے ایم رضا سوانی کو اور بوائز اینڈ گرلز انڈر 11 میں شاہ زیل ملک نے امین شفیع کو شکست دیکر ٹائٹل حاصل کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.