24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:9
پی ایچ ایف ایگزیکیٹو بورڈ کا آج اجلاس، کئی اہم فیصلے متوقع
اے آر وائی - پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکیٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ جس میں کئی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف نے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پی ایچ ایف ایگزیکیٹو بورڈ کا اجلاس آج لاہور میں ہورہاہے، جس کی صدارت پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاء کریں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد اختر رسول کو قومی ہاکی ٹیم کا منیجر اور حنیف خان کو کوچ مقررکیا جائے گا جبکہ احمد عالم اور اجمل خان معاون کوچ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایگزیکٹیو بورڈ سے فیصلوں کی منظوری لی جائے گی۔