تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:19

ویمنزایشیاکپ کرکٹ:پاکستان نےتھائی لینڈ کو97رنزسے ہرادیا

اے آر وائی - ویمنز ایشیاکپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو ستانوے رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا۔مرینہ اقبال نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



گانگ زو میں ایشیاکپ جاری ایشیاکپ کے میچ میں تھائی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ویمنز ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انتیس رنز بنائے۔جویریہ خان تینتیس،بسمہ معروف نے تئیس اوراسماویہ اقبال نے اٹھارہ رنز بنائے۔ جوابی اننگز میں تھائی ٹیم صرف بتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کوئی تھائی کھلاڑی ڈبل فیگر میں اسکور نہیں کرسکی۔فاضل چودہ رنز سب سے بڑا اسکور رہا۔مرینہ اقبال نے دس رنز دیکر پانچ وکٹیں لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.