تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:37

ڈبلیو ٹی اے چمپئن شپ: سرینا ولیمز اور شراپووا کی کامیابی

جیو نیوز - استنبول …امریکا کی سرینا ولیمز اور روس کی ماریہ شاراپووا نے ڈبلیو ٹی اے چمپئن شپ کا آغاز کامیابی سے کردیا۔ دفاعی چمپئن پیٹرا کوویٹووا کو پہلے ہی راوٴنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ترکی کے شہر استنبول میں جاری ایونٹ کے پہلے راوٴنڈ میں دفاعی چمپئن پیٹرا کوویٹووا کا مقابلہ تھا۔ پولینڈ کی اگنیزکا راڈوانسکا سے، پولش کھلاڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چھ تین اور چھ دو سے میچ اپنے نام کیا، یہ کوویٹووا کی انڈور ہارڈ کورٹس میں 25 میچز کے بعد پہلی شکست ہے، یو ایس اوپن اور ومبلڈن چمپئن سرینا ولیمز نے بھی جرمنی کی اینجلیک کربر کو چھ چار اور چھ ایک سیشکست دی، روس کی ماریہ شاراپووا نے اٹلی کی سیرا ایرانی کے خلاف چھ تین اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.