تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:21

چیمپینز لیگ: دہلی اور ہائیویلڈ کل سیمی فائنل میں مدمقابل

جیو نیوز - ڈربن …چیمپینز لیگ کرکٹ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے، ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل کل دہلی ڈئیرڈیولز اور ہائیویلڈ لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ڈربن میں ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا، ایک طرف آئی پی ایل کی دہلی ڈئیرڈیولز ہے تو دوسری جانب مقامی ٹیم ہائی ویلڈ لائنز، دہلی کے پاس مہیلا جے وردھنے، وریندر سہواگ، مورنے مورکل، کیون پیٹرسن اور ڈیوڈ وارنر جیسے جارح مزاج کھلاڑی ہیں تو ہائی ویلڈ کے پاس ان فارم نیل میک کینزی، ایلویرو پیٹرسن، ڈرک نینز اور سہیل تنویر ہیں، لائنز نے ایونٹ میں چار میں سے 3، جبکہ دہلی نے 2 میچز جیتے، دوسرا سیمی فائنل جمعہ کو سڈنی سکسرز اور ٹائٹنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.