تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:5

پاکستان ٹیم ہانگ کانگ سکسز میں شرکت کیلئے آج روانہ ہوگی

جیو نیوز - کراچی …آٹھ رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز میں شرکت کیلئے آج رات کراچی سے ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔ ایونٹ میں پاکستان کی قیادت وکٹ کیپر کامران اکمل کریں گے جبکہ عمر اکمل، حماد اعظم، اویس ضیا، یاسر شاہ، جنید خان اور تنویر احمد بھی ٹیم کا حصہ ہونگے، ایونٹ کا آغاز ہفتے کو ہوگا۔ پہلے ہی دن پاکستان ٹیم ہالینڈ، بھارت اور سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے گی، ایونٹ کے دوسرے اور آخری دن پوزیشن اور ٹرافی میچز کھیلے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.